سندھ کے وزیر اعلیٰ کے مشیر بابل بھیو کی گاڑیوں میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

رپورٹ : نعمان سومرو

پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی جیکب آباد میں قومی شاہراہ پر مشترکہ کارروائی میں ایک پرائیویٹ ڈبل کیبن گاڑی اور پولیس موبائل سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے

اسلحہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر الھڈنو عرف بابل بھیو کے صاحبزادے کی پرائیویٹ گاڑی اور صوبائی مشیر بابل بھیو کو سیکورٹی اور پروٹوکول کے غرض سے دی گئی پولیس موبائل میں کی جا رہی تھی جسے ناکام بنایا گیا ہے

صوبائی مشیر بابل بھیو اس سے قبل 2018 میں کروڑوں روپوں کی کرپشن کیس میں نیب کے ھاتھوں گرفتار بھی ہوئے تھے

جیل آباد پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ اور گولیوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا ہے

برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایک جی تھری 17میگزین، ایک ایس ایم جی 3میگزین اور دو ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں

اسلحہ کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ویگو گاڑی اور پولیس موبائل کو تحویل میں لے لیا گیا

اسلحہ کی اسمگلنگ میں 4 پرائیویٹ افراد سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے

گرفتار ملزمان میں ذاکر بھیو، اختیار لاشاری، بنیل بھیو، توفیق گجر شامل ہیں جبکہ حراست میں لیے گئے پولیس اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی امتیاز بھیو، کانسٹیبل ثناء اللہ اور بقاء انڑ کے نام سے ہوئی ہے

Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *