کراچی (رپورٹ : فیضان لطیف )

ڈاؤن لوڈ کریں

کراچی کو پانی پہنچانے کے منصوبے ‘کے – 4’ کے اہم حصے کلری بگھاڑ فیڈر کو پختہ کرنے کے 27 ارب روپوں کے ٹھیکے میں قواعد کی خلاف ورزی، سنگین بے قائدگیوں اور من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا انکشاف ہوا ہے

غیر قانونی اقدامات کے سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے محکمہ آبپاشی کی جانب سے اعلان کردہ ٹھیکے کے پراسیس کو منسوخ کردیا گیا ہے

سرکاری دستاویزات کے مطابق
اہم منصوبے کا ٹھیکہ قوائد کے برخلاف اور الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر من پسند ٹھیکیداروں کو دیا جا رہا تھا

تفصیلات کے مطابق
کراچی کو پانی پہنچانے کے منصوبے ‘کے – 4’ کے اہم حصے کلری بگھاڑ فیڈر کی پکی لائنگ کے ٹھیکے میں من پسند ٹھیکیدرواں کو ٹھیکہ دینے کی غرض سے پراجیکٹ کو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے (9) نو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا

سیکرٹری آبپاشی، سیپرا حکام اور سندھ حکومت نے بے قائدگیوں کا سخت نوٹس، لیتے ہوئے ٹھیکے کے سارے پراسیس کو منسوخ کردیا جبکہ متعلقہ حکام اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف محکماجاتی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

منصوبے کے
پراجیکٹ ڈائریکٹر حاجی خان جمالی کے خلاف چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے سخت تادیبی کارروائی شروع کرکے ان کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا ہے

پراجیکٹ ڈاریکٹر پر قانون کی خلاف ورزی کرنے، سرکاری احکامات نہ ماننے اور من مانی کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں

بین الاقوامی فرمز کو ٹھیکہ کے پراسیس سے باہر رکھنے اور نیب کے ممکنہ ایکشن کے پیش نظر 27 ارب روپے کے پراجیکٹ کو 3 ارب روپوں کے 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا

اہم ترین منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حاجی خان جمالی کو ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل سندھ ھائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقرر کیا گیا تھا

پراجیکٹ کی مدت 36 مہینے تھی جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی مدت ملازمت صرف ایک مہینے تھی جو آج دسمبر 27 کو رٹائرڈ ہو گئے ہیں

سرکاری دستاویزات کے مطابق

سیپرا رولز کی خلاف ورزی اور شفافیت اور بنیادی اصول کو نظر انداز کرکے پراجیکٹ کا اعلان پراجیکٹ ڈائریکٹر کی بجائے چیف انجینئر کی جانب سے کیا گیا

سندھ حکومت کی جانب سے ٹھیکے کی منسوخی کا باظابطہ اعلان کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ

قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم ترین منصوبے کا ٹھیکہ جلد ہی دیا جائے گا

Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *