وزیر اعلیٰ سندھ برہم۔

سی ایم سندھ کا پرفارمنس نہ سدھارنے کی صورت میں ڈی آئی جی مھیسر کے خلاف سخت محکماجاتی کارروائی کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رجوع کرنے کا عندیہ

رپورٹ : حنيف دوامی

بطور ایس ایس پی ایسٹ سابق وزیر اعلٰی سندھ سید مراد شاھ کے غصے شکار بننے والے اظفر مھیسر ڈی آئی جی ایسٹ کے طور پر نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کے نشانے پر اگئے ہیں

نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی ایسٹ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اظفر مہیسر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے

نگراں وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ نے باقاعدہ سرکاری خط کے ذریعے ایسٹ زون کراچی کے ڈی آئی جی مہیسر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی پرفارمنس بھتر کرنے کی ھدایت کی ہے

سرکاری خط کے مطابق ڈی آئی جی مہیسر کو جرائم پر قابو پانے میں ناکامی، منشیات کی سمگلنگ، زمینوں پر قبضے اور پولیس اسٹیشنوں کے معائنہ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سخت تنبیہ کی گئی ہے۔

سرکاری خط کے مطابق ڈی آئی جی مہیسر علاقے میں جرائم کو کنٹرول کرنے ، منشیات کی سمگلنگ، شیشہ تمباکو نوشی، گٹکا کے استعمال اور خرید و فروخت اور زمینوں پر قبضوں کو ختم کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں

خط میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے باوجود ڈی آئی جی کی پولیس اسٹیشنوں اور پٹرولنگ ڈیوٹیوں کے لیے ذمہ دار دیگر متعلقہ فارمیشنوں کا معائنہ کرنے میں ناکامی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے خط کے ذریعے اس بات پر زور دیا ہے کہ ڈی آئی جی مہیسر کی جانب سے ہدایات پر عمل نہ کرنا جان بوجھ کر نافرمانی کے مترادف ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں اپنی کارکردگی میں بہتری لانے میں ناکامی پر معاملہ ایفینسینسی اینڈ ڈسپلن (ای اینڈ ڈی) قوانین کے تحت تادیبی کارروائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجا جا سکتا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر اس سے قبل سندھ کے متعدد اضلاع میں بطور ایس ایس پی کے طور پر متعین رہ چکے ہیں، وہ سال 2019 میں ایس ایس پی ایسٹ تھے جب ایسٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دھشتگرد یوسف ٹھیلے والے کا ایک وڈیو بیان سامنے آیا جس میں اس نے اپنا تعلق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد شاھ سے بتایا تھا، کی وجہ سے سابق وزیر اعلیٰ کے غیض و غضب کا نشانہ بننا پڑا تھا، اظفر مھیسر کو اسی پاداش میں سندھ سے نکالا گیا تھا

اظفر مھیسر کی پوسٹنگ بعد ازاں بلوچستان ہوگئی تھی، جہاں پر انہوں نے طاقتور حلقوں سے اپنے تعلقات بھتر کئے، پروموشن حاصل کرکے بطور ڈی آئی جی اسی ایسٹ زون میں تعیناتی حاصل کر لی

(محمد حنیف دوامی کراچی کے سینئر ترین کرائیم رپورٹر اور تفتیش ڈاٹ کام کے ایڈیٹر انوسٹیگیشن ہیں، حنیف دوامی اپنی تحقیقاتی خبریں اپنے یو ٹیوب چینل D Awami Show پر دیتے ہیں)

“>

Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *